Source: BBC Urdu
پاکستان فوج کے سابق سپاہیوں سے لے کر جرنیلوں نے صدر جنرل (ریٹائرڈ) مشرف کے مزید اقتدار میں رہنے کو ملک کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے ان سے جلد از جلد مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں ریٹائرڈ فوجیوں کی تنظیم کے اجلاس میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو اقتدار کی منتقلی اور جسٹس رانا بھگوان داس کو نیا چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سابق فوجیوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نظر بندی ختم کرنے یا پھر انہیں عدالت میں پیش کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
صدر مشرف کو ’تضحیک آمیز‘ قرار دیتے ہوئے ریٹائرڈ فوجیوں کی تنظیم نے صدر مشرف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا اپنا مطالبہ دوہرایا۔ ان کا موقف تھا کہ صدر کے مزید اقتدار میں رہنے سے ملک کو مزید نقصان ہوگا۔

مزید
No comments:
Post a Comment