ایوان صدر کے ترجمان میجر جنرل (ر) راشد قریشی نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف نے نہ تو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور نہ ہی وہ ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔
جمعرات کو بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر کے حکومتِ پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں اور وہ قائم رہیں گے۔
انہوں نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا جن میں کہا گیا ہے گزشتہ شب آرمی چیف سے ملاقات کے بعد صدر نے مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا ہے اور کسی بھی وقت اس کا اعلان متوقع ہے۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے صدر پرویز مشرف کو ہٹانے اور ان پر غداری کا مقدمہ چلانے کے بیان پر راشد قریشی نے کہا کہ ان کا بیان تبصرے کے لائق ہی نہیں ہے۔
hahaha More entertainment on BBC :)
No comments:
Post a Comment